سی پیک فیزٰٰ2 کا آغاز ہوچکا، وزیراعظم 23 تا 26 مئی چین کا دورہ کرینگے: اسحاق ڈار

Calender Icon بدھ 20 مئی 2026

اسلام آباد،وزیراعظم کے دورے کے دوران 75 سالہ تقریبات ہوں گی جبکہ چینی صدر شی سے ملاقات بھی ہو گی(foreign minister)، وزیر خارجہ

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کا فلیگ شپ منصوبہ ہے اور پاکستان میں سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی پر پوری طرح کاربند ہے جبکہ چین پاکستان کی خودمختاری کی ہمیشہ حمایت کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر ذمہ داریاں ادا کریں، راجہ پرویز اشرف

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ 23 سے 26 مئی تک وزیراعظم چین کا دورہ کریں گے، دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 75 سالہ تقریبات جبکہ شہباز شریف چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی کریں گے۔