آزاد کشمیر(Azad Kashmir) کے انتخابات کے پیشِ نظر مسلم لیگ ن کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس کی سربراہی وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ خان نے کی۔
اجلاس میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے انتخاب اور ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ پارٹی رہنماؤں نے آزاد کشمیر میں جماعتی حالات اور سیاسی صورتحال پر مکمل بریفننگ دی۔
مزیدپڑھیں:عالمی و مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو جلد از جلد ٹکٹ جاری کیے جائیں گے تاکہ انتخابات کے لیے پارٹی کی انتخابی حکمت عملی کو مؤثر انداز میں عملی شکل دی جا سکے۔
اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اور دیگر سینئر رہنما بھی شریک تھے۔ علاوہ ازیں مشتاق منہاس، چوہدری طارق فاروق، افتخار گیلانی، نجیب نقی، چوہدری محمد سعید اور سردار طارق سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔












جمعرات 21 مئی 2026 