طالبان رجیم (Taliban regime)اپنے ناجائز تسلط کو برقرار رکھنے کیلئےعالمی دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی کا خطرناک کھیل کھیل رہی ہے
جبکہ چین اور روس نے افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کو علاقائی اور عالمی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے ۔چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ کے مطابق افغان سرزمین سےجنم لینی والی دہشت گردی اور انتہا پسندی پڑوسی ممالک اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق افغانستان میں پائیدار امن، مستحکم سیاسی نظم اور سکیورٹی کا فوری قیام ناگزیر ہے۔مشترکہ اعلامیہ میں عالمی برادری سےافغان سرزمین کو پڑوسی ممالک کیخلاف استعمال ہونے سے روکنے کیلئے تعاون بڑھانے پرزور دیا گیا ہے ۔
مزیدپڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں متعصب بھارتی انتظامیہ نے درجنوں گھر مسمار کر دیے
عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے ایک مستقل خطرہ بن چکی ہے۔روس اور چین کا مشترکہ اعلامیہ افغان سرزمین پڑوسی ممالک کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے متعلق پاکستان کے اصولی مؤقف کی تائید ہے












جمعہ 22 مئی 2026 