وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف(Shehbaz Sharif) سے قطر کے معروف تعمیراتی گروپ کے بانی محمد حسین آل علی کی قیادت میں وفد کی اہم ملاقات ہوئی۔
، ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات اور سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔
مزیدپڑھیں:چین اور روس کا افغان سرزمین سے پنپتی دہشتگردی پر شدید تشویش کااظہار
وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت موجود مواقع اور پاکستان میں ہاسپیٹیلٹی، ہوٹلنگ، رئیل اسٹیٹ اور تعمیرات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے منصوبوں سے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا۔ محمد حسین آل علی نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کی قیادت میں کاروبار اور بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات کی تعریف کی۔












جمعہ 22 مئی 2026 