فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران روانہ، سیکیورٹی ذرائع

Calender Icon جمعہ 22 مئی 2026

راولپنڈی / تہران: پاکستان کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر(asim munir) ایک اہم اور اسٹریٹجک دورے پر ایران پہنچ گئے .

جہاں ایرانی صدر اور مسلح افواج کے چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے تفصیلی ملاقاتیںکرینگے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہفیلڈ مارشل خطے میں قیام امن، ایران امریکہ جنگ اور دیگر این انور پر موضوعات پر بات چیت کرینگے۔

اس سے قبل امریکا اور ایران کے تنازع کے حل کے لیے پاکستان کی جانب سے ثالثی کی کوششیں تیز ہو گئی تھیں، اس حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے دورۂ ایران کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی تھی۔

مزید پرھیں:عالمی معیشت کو نئے خطرات، آئی آئی ایف کی ہولناک وارننگ جاری

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دورانِ ملاقات محسن نقوی نے ایران امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے مسودوں پر تفصیلی بات چیت بھی کی تھی۔