کمبوڈیا میں دو علیحدہ ٹریفک حادثات میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثات ہفتے کی صبح مختلف مقامات پر پیش آئے جن میں زیادہ تر متاثرین گارمنٹس فیکٹری کے ورکرز تھے۔
وزارت محنت کے ترجمان سن میسا کے مطابق پہلا حادثہ وسطی صوبے کیمپونگ چھنانگ میں نیشنل روڈ 5 پر اس وقت پیش آیا جب ایک سامان بردار ٹرک اور ورکرز کو لے جانے والی گاڑی میں خوفناک تصادم ہوا۔ اس حادثے میں آٹھ مزدور ہلاک اور 10 افراد شدید زخمی ہوئے۔
دوسرا حادثہ جنوب مشرقی صوبے سوے رینگ میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے گارمنٹس ورکرز کو لے جانے والی ٹرانسپورٹ کو ٹکر مار دی۔ اس واقعے میں پانچ کارکن ہلاک، پانچ شدید زخمی جبکہ 16 معمولی زخمی ہوئے۔
مزیدپڑھیں:200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نئی شرائط
حکام کے مطابق تمام زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ زخمیوں کے علاج کے تمام اخراجات نیشنل سوشل سکیورٹی فنڈ برداشت کرے گا۔
ابتدائی تحقیقات جاری ہیں جبکہ حادثات کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ ادارے سرگرم ہیں۔












ہفتہ 23 مئی 2026 