اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات کرادی گئی

Calender Icon ہفتہ 23 مئی 2026

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں زیرِ حراست بشریٰ بی بی(Bushra Bibi) کی ان کے اہلخانہ سے ملاقات کرائی گئی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز بشریٰ بی بی کی فیملی اڈیالہ جیل پہنچی، جہاں ان کی بیٹی مبشرہ شیخ اور بھابی مہرالنساء کی ملاقات کروائی گئی۔ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران اہلخانہ نے بشریٰ بی بی کی صحت خصوصاً ان کی متاثرہ آنکھ کے حوالے سے دریافت کیا۔ اس کے علاوہ زیر سماعت مقدمات سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

مزیدپڑھیں:امریکا ایران مذاکرات: فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سےاہم ملاقات، کشیدگی میں کمی پرگفتگو

ملاقات تقریباً 45 منٹ جاری رہی، جس کے بعد اہلخانہ اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔