اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ، سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی جاں بحق

Calender Icon ہفتہ 23 مئی 2026

اسلام آباد میں پیش آنے والے ایک افسوس ناک ٹریفک حادثے میں سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی ریان وزیر جاں بحق ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق حادثہ پریڈ گراؤنڈ میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں ایک سوزوکی سوئفٹ کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔

مزید پڑھیں؛اسماعیلی برادری کے 50ویں امام کا پہلا دیدار، ہنزہ روشنیوں اور عقیدت سے جگمگا اٹھا

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی چلانے والی خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی نمبر CB-214 ایاز خان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کردیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔