نقیب اللہ قتل کیس: راؤ انوار کے خلاف اپیلوں میں اہم پیش رفت

Calender Icon پیر 25 مئی 2026

کراچی: نقیب اللہ محسود قتل کیس میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے خلاف اپیلوں کی سماعت میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران مقتول کے بیٹے نے اپنا بیان حلفی جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اس وقت کم عمر تھے اور خاندانی و قانونی وجوہات کے باعث براہِ راست عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔

درخواست گزار کے مطابق بعد ازاں خاندان کے بڑوں نے اپیلیں دائر کیں، جس پر عدالت میں بریت کے خلاف کارروائی جاری رکھی گئی۔

مزید پڑھیں؛ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کیس: اپارٹمنٹ مالکان کی بے دخلی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم حکم

سماعت کے دوران عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید کارروائی موسمِ گرما کی عدالتی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق ایس ایس پی راؤ انوار اور دیگر ملزمان کو بری کر دیا تھا، جس کے خلاف بعد میں سندھ ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی گئیں۔