چینی صدر کا پاکستان کے کردار اور دوستی پر اعتماد کا اظہار

Calender Icon پیر 25 مئی 2026

شہباز شریف (Shahbaz Sharif) کے دورۂ چین کے دوران بیجنگ میں اہم ملاقات شی جن پنگ سے ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شی جن پنگ نے گفتگو کے دوران کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات ایک “ناقابلِ شکست روایتی دوستی” کی حیثیت رکھتے ہیں اور چین اپنی ہمسایہ سفارت کاری میں پاکستان کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

مزید پڑھیں؛فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ثالثی کردار کا عالمی سطح پر اعتراف

انہوں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پرانا دوست قرار دیتے ہوئے باہمی اعتماد اور تعاون کو دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد قرار دیا۔

چینی صدر نے اس موقع پر مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں پاکستان کی سفارتی کاوشیں قابلِ قدر ہیں۔