اڈیالہ جیل: بانی پی ٹی آئی کےعلاج سے متعلق وکالت ناموں پر دستخط کرادیے گئے

Calender Icon پیر 25 مئی 2026

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے حکام نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل ٹریٹمنٹ سے متعلق وکالت ناموں پر دستخط کروادیے۔وکیل خالد یوسف چوہدری(khalid yousaf chuhdary) نے وکالت نامے وصول کیے۔

یوسف چوہدری کا کہنا تھا کہ وکالت نامہ سپریم کورٹ میں میڈیکل پٹیشن سے متعلق ہے۔ وکالت نامہ عزیر کرامت بھنڈاری کے نام پر جاری کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے وکالت ناموں کےلیے عید کے بعد آنے کا کہا گیا۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی دستاویزات اور مراسلہ آج ڈیڑھ بجے جیل پہنچ گیا۔

خیال رہے کہ 21 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اہم پیشرفت ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں حکومت کو بجٹ سے قبل مکمل معاشی فریم ورک پیش کر دیا۔ صدرFPCCI

عدالت عالیہ نے فیصلہ دیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیمار ہیں تو متبادل وکیل لائیں، ورنہ ریکارڈ پر فیصلہ کردیں گے۔