ایک ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ(cement rates) کی ریٹیل قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1521روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.33فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1526روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے جنوبی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1537روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.16فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتے ملک کے جنوبی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1540روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:منجمد اثاثوں کی بحالی اور امریکا معاہدے پر بات چیت، ایرانی وفد قطر پہنچ گیا
یاد رہے14مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں بھی سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط رییٹل قیمت میں 2 روپے کمی ہوئی تھی۔












پیر 25 مئی 2026 