کراچی(Karachi )میں منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار کوکین گینگ کی مبینہ سرغنہ انمول عرف پنکی کو طبیعت ناساز ہونے پر طبی معائنے کے لیے Sindh Institute of Urology and Transplantation منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فدا حسین مستوئی نے ملزمہ کی منتقلی کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو خط ارسال کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کے خلاف 23 مقدمات درج ہیں، اس لیے سینٹرل جیل سے اسپتال منتقلی کے دوران سخت حفاظتی انتظامات ناگزیر ہیں۔
جیل حکام نے اس سلسلے میں Karachi Police سے اضافی سیکیورٹی بھی طلب کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ کی جانب سے کراچی پولیس چیف کو باقاعدہ خط گزشتہ روز ارسال کیا گیا تھا۔












منگل 26 مئی 2026 