مشاہد حسین سید (Mushahid Hussain Syed)نے کہا ہے کہ Iran اور United States کے درمیان ایک اہم معاہدہ تقریباً طے پا چکا ہے، جس پر عید کے بعد دستخط ہونے کا امکان ہے۔
ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور معاہدے کی حتمی تفصیلات کو جلد مکمل کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں؛ایران کا ہرمزگان میں مبینہ خلاف ورزی پر جواب دینے کا اعلان
مشاہد حسین سید نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ نام نہاد ’ابراہیمی معاہدہ‘ قابلِ قبول نہیں اور موجودہ حالات میں اس کی توسیع یا قبولیت ممکن نہیں دکھائی دیتی۔
اسی موضوع پر سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ Pakistan سمیت دیگر ممالک فلسطینی عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، اس لیے ابراہیمی معاہدے کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔












منگل 26 مئی 2026 