ملکی مسلح افواج کی قیادت نے عیدالضحیٰ(Eid Ul Adha) کے موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کر دیا۔
مسلح افواج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری پیغام میں آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ نے قوم کیلیے امن، ترقی اور اتحاد کی دعا کی، مسلح افواج نے شہدا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
مزیدپڑھیں:ناکہ لگا کر شناختی کارڈ چیکنگ، فائرنگ سے ہرنائی میں 5 افراد جاں بحق
خصوصی پیغام میں کہا گیا کہ قوم کی قربانیاں اور استقامت وطن کے دفاع کی مضبوط علامت ہیں، عیدالاضحیٰ قربانی، ایمان اور قومی یکجہتی کی علامت ہے، پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔
مزید کہا گیا کہ مسلح افواج ملک کے دفاع کیلیے اپنے مقدس فریضے میں ثابت قدم ہیں، افواج امن و استحکام کے حصول کیلیے قوم کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں، شہدائے پاکستان کے اہلخانہ کو خصوصی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہدا کی عظیم قربانیاں قوم کی بنیادوں کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں۔












بدھ 27 مئی 2026 