عام طور پر بڑھتی عمر کے ساتھ لوگ خطرناک مہم جوئی (Adventure) سے گریز کرتے ہیں، لیکن برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 98 سالہ سابق جنگی ہیرو نے یہ تصور بدل کر رکھ دیا ہے۔
ہیری ہیسمین نے دنیا کے معمر ترین ونگ واکر کا عالمی ریکارڈ قائم کر کے سب کو حیران کر دیا۔
یہ شاندار کارنامہ انہوں نے ڈکسفورڈ ایئر فیلڈ کے اوپر ایک ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والے طیارے کے پروں پر تقریباً 9 منٹ تک کھڑے رہ کر انجام دیا۔
مزید پڑھیں؛موسمیاتی تبدیلیوں کا ایک اور خطرناک اثر سامنے آ گیا: اینٹی بائیوٹک مزاحمت میں اضافہ
ریکارڈ کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ٹیم نے ان کے اس غیر معمولی کارنامے کی تصدیق کرتے ہوئے باضابطہ سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا۔
ہیری ہیسمین نے کہا کہ یہ ان کا بچپن کا خواب تھا جو 98 سال کی عمر میں پورا ہوا۔ ان کے مطابق انہیں کبھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ اس عمر میں دنیا کا ریکارڈ قائم کریں گے۔
انہوں نے اس مہم جوئی کے لیے 11 ماہ تک باقاعدہ جسمانی اور ذہنی تیاری کی تاکہ خود کو اس خطرناک تجربے کے لیے مکمل طور پر تیار کر سکیں۔












بدھ 27 مئی 2026 