نیویارک ، اقوام متحدہ نے جنگ زدہ علاقوں میں قیدیوں اور زیر حراست افراد پر جنسی تشدد کے الزامات میں اسرائیل کو (UN black list)بلیک لسٹ کر دیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق صیہونی ریاست کو ان ممالک اور اداروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن پر تنازعات کے دوران جنسی تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات عائد ہیں۔
مزید پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل نیویارک سے واشنگٹن روانہ ہونگے، ترجمان دفتر خارجہ
رپورٹس کےمطابق اسرائیلی جیل اتھارٹی اور بعض دیگر اداروں کو بھی بلیک لسٹ کیا گیا،اقوام متحدہ کی رپورٹ میں جنگی حالات میں قیدیوں اور شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔












جمعرات 28 مئی 2026 