امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران(Iran) کے 4 ڈرون مار گرائے ہیں اور ایک مینو فیکچرنگ تنصیب پر بھی حملہ کیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران پر ایک ہفتے میں امریکا کے دوسری بار فضائی حملے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ مینوفیکچرنگ تنصیب پر حملے کے وقت وہاں ایران مبینہ طور پر 5 ڈرونز کی تعیناتی کی جارہی تھی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ الزام لگایا تھا کہ ایران نے کویت کی طرف بیلسٹک داغا، جسے کویتی فورسز نے کامیابی سے تباہ کردیا۔
بیان میں کہا گیا کہ جنگ بندی کی اس خلاف ورزی سے پہلے ایران نے 5 خود کش ڈرون فائر کیے، آبنائے ہرمز اور آس پاس امریکا کے لیے خطرہ بننے والے ڈرونز مار گرائے گئے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے مزید کہا کہ بندر عباس میں واقع ایک ایرانی زمینی کنٹرول مرکز سے چھٹے ڈرون کی لانچنگ کو بھی روک دیا۔
مزید پڑھیں:عید تعطیلات، مری میں روزانہ 70 ہزار گاڑیوں کی آمد متوقع، سیکیورٹی سخت، خصوصی ٹیمیں تیار
دوسری طرف ایران کے پاسدران انقلاب کا کہنا تھاکہ خطہ کے جس اڈے سے ایران پر حملہ کیا گیا اس پر جوابی کارروائی کی گئی، 3 جہازوں کو آبنائے ہرمز میں داخلے سے روک دیا۔












جمعرات 28 مئی 2026 