ایشین گیمز: سری لنکا 45 رنز پر ڈھیر، بھارت فائنل میں پہنچ گیا

Calender Icon جمعرات 1 اکتوبر 2026

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ میں بھارت(india) نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

نشین میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

بھارتی ٹیم نے ایشان کشن کے ناقابل شکست 80 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ ویبھاؤ سوریا ونشی 38 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکا کی جانب سے تھارندو رتنائیکے اور ساہن آراچیگے نے 2، 2 جبکہ ونوجا ساہن، لاستھ کروسپولی اور نوانیدو فرنانڈو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزیدپڑھیں:انوشکا شرما کے ایک آرڈر نے قرض میں ڈوبے ریسٹورنٹ کی قسمت بدل دی

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور پہلے ہی اوور میں بغیر کسی رن کے دو وکٹیں گنوا بیٹھی۔

پہلے اوور میں شروع ہونے والا وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور 9.5 اوورز میں 45 کے مجموعی اسکور پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ نوانیدو فرنانڈو (15) کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، اکشر پٹیل اور ابھیشیک شرما نے 2، 2 جبکہ واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ہفتے کی صبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے مدمقابل آئیں گے۔