بنگلہ دیش کے وائرل 700 کلوگرام وزنی ’ٹرمپ بھینسے‘ کی قربانی رکوا دی گئی

Calender Icon جمعرات 28 مئی 2026

بنگلہ دیش میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے نام سے مشہورسنہرے بالوں والے سفید بھینسے(white bufflow) کی قربانی رکوا دی گئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق “ڈونلڈ ٹرمپ” کے نام سےمشہوریہ بھینسا اپنی منفرد شکل و صورت اور سنہرے بالوں کی وجہ سےعوامی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا،جس کوبنگلہ دیشی حکومت نےمداخلت کرتے ہوئے قربان کرنے سے روک دیا ہے۔

تقریباً 700 کلوگرام وزنی اس بھینسےکو قربانی کے لیےفروخت کیا جا چکا تھا لیکن عید سے پہلے اس میں عوام کی غیر معمولی دلچسپی بڑھنے کے بعد حکام نے سکیورٹی خدشات کے باعث کارروائی کی۔

مزید پڑھیں:اے آئی چینی ماہرین تزویراتی اثاثہ قرار، ملک چھوڑنے پر پابندی عائد، بلومبرگ

بنگلہ دیشی حکام نےبھینسے کو قربانی سے بچانے،خریدار کو رقم واپس کرنے اور جانور کو ڈھاکا کے قومی چڑیا گھر منتقل کرنےکا حکم دیا۔