بابراعظم پاکستان کی ون ڈے کرکٹ میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں، شاہین آفریدی

Calender Icon جمعہ 29 مئی 2026

مشین چلتی ہے تو خراب بھی ہوتی ہے، فاسٹ بولرز(Fast bowler) کی باڈی کو آرام ملے گا تو جان بھی لگے گی،
پاکستان ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے پاکستان کے تمام فاسٹ بولر اپنی اسپیڈ پر سوچ رہے ہیں، مشین چلتی ہے تو خراب بھی ہوتی ہے فاسٹ بولرز کی باڈی کو آرام ملے گا تو جان بھی لگے گی۔

راولپنڈی میں شاہین شاہ ٓفریدی نے پریس کانفرنس میں صحافی کو جواب دیا کہ وہ ان کیلئے 200 کی اسپیڈ سے بولنگ کریں گے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو اپنے کھیل میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی کھلاڑیوں سے بات کی ہوگی، ہمارے لیے ہر کھلاڑی اہم ہے، سیلکٹرز کی کوشش ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھائی، آسٹریلیا کے خلاف ہماری اچھی تیاری ہے، امید ہے بابر اعظم اسی طرح پرفارم کرتے رہیں گے، بابر اعظم پاکستان کی ون ڈے کرکٹ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان جوش انگلس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ اچھی ہوتی ہے اسی لیے انہیں پاکستان آنا پسند بھی ہے پاکستان کے ساتھ سیریز اچھی ہوگی۔

مزید پڑھیں:پاک، آسٹریلیا پہلا ون ڈے کل راولپنڈی میں، ٹرافی کی شاندار رونمائی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، ون ڈے ٹرافی کی شاندار رونمائی بھی کی گئی۔