قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم (Wasim Akram)نے اپنے حج کے سفر سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی قیاس آرائیوں پر وضاحت جاری کر دی ہے۔
وسیم اکرم نے سابق کپتان مصباح الحق اور ٹی وی پریزینٹر فخر عالم کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی، جس دوران ان کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ حج کے دوران ان کی شیطان کو کنکریاں مارنے کی ایک ویڈیو بھی خاصی توجہ کا مرکز بنی۔
سوشل میڈیا پر پھیلنے والی مختلف باتوں کے جواب میں وسیم اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ حج ان کا ذاتی اور روحانی فیصلہ تھا اور اس سفر کے بارے میں کی جانے والی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔
الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے حجِ بیت اللہ کی سعادت سے نوازا۔
بہت سے لوگوں نے قیاس و گمان کیا کہ یہ سفر کس نے کروایا اور کیسے ہوا، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ میرا خالصانہ ذاتی فیصلہ تھا۔
میں نے اپنے دل میں ایک روحانی منزل پائی تھی جہاں حج فرض ادا کرنا ضروری… pic.twitter.com/u86vsfnZz2— Wasim Akram (@wasimakramlive) May 29, 2026
انہوں نے کہا کہ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں حجِ بیت اللہ کی سعادت نصیب ہوئی، اور یہ فیصلہ مکمل طور پر ان کی اپنی روحانی کیفیت اور دل کے رجحان کے مطابق تھا۔
مزیدپڑھیں:نئے بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے کا امکان، سولر پینلز اور الیکٹرک گاڑیاں مہنگی ہونے کا خدشہ
وسیم اکرم کے مطابق کچھ لوگوں نے اس سفر کے حوالے سے مختلف اندازے لگائے، تاہم حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک خالصتاً ذاتی اور دینی فیصلہ تھا، جس میں کسی بیرونی دباؤ یا وجہ کا کوئی عمل دخل نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مقدس سفر نے ان کے دل و دماغ میں ایک نئی روحانی کیفیت پیدا کی ہے جو ہمیشہ قائم رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دعا گو ہیں کہ دیگر لوگ بھی اس روحانی سفر کی سعادت حاصل کریں اور اس کے فیوض و برکات سے مستفید ہوں۔












ہفتہ 30 مئی 2026 