صدرمملکت نے عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی پر اپنے پیغام میں کہاکہ نوجوان نسل(pakistani youth) کو نِکوٹین کے نشے سے بچانا قومی ذمہ داری ہے،تمباکو دل،پھیپھڑوں اورکینسرسمیت کئی مہلک بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔
پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیاں انسداد تمباکو کیلئےمؤثرقانون سازی کریں،قوانین پرسختی سےعمل درآمد یقینی بنایا جائے،والدین، اساتذہ اور سماجی رہنما بھی آگاہی مہم میں کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں:خواجہ آصف کی لیسکو کے خلاف ٹوئٹ، تحقیقات شروع، 3 اہلکار معطل
صدرآصف علی زرداری نےکہاکہ تمباکو مصنوعات کےاستعمال کی حوصلہ شکنی قومی فریضہ ہے، تمباکو سے پاک پاکستان کےلیےحکومت، پارلیمنٹ اور معاشرے کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔












اتوار 31 مئی 2026 