وفاقی بلدیاتی الیکشن پیشرفت، الیکشن کمیشن نے اہم ریکارڈ طلب کرلیا

Calender Icon پیر 1 جون 2026

حلقہ بندیوں کا ڈیٹا نہ ملنے پر تشویش(electoral boundries data missing)، وزارت داخلہ اور چیف کمشنر کو 3 روز میں نوٹیفکیشنز اور نقشے جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد، الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے ضروری دستاویزات طلب کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کے لئے مطلوبہ ڈیٹا تاحال موصول نہ ہونے پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

کمیشن نے وزارت داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹاؤن کارپوریشنز، یونین کونسلوں اورانتظامی حدود سے متعلق تمام نوٹیفکیشنز اور نقشے فوری طور پر فراہم کریں، الیکشن کمیشن نے مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے کے لیے تین روز کی مہلت بھی دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ سے ٹاؤن کارپوریشنز کی حدود اور یونین کونسلوں کی تعداد سے متعلق نوٹیفکیشنز بھی طلب کئے گئے ہیں تاکہ حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن، نواز شریف کو دورہ گلگت بلتستان کی مشروط اجازت دیدی

یہ پیش رفت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔