توانائی کے موجودہ بحران میں ملک اور قوم کیلئے بڑی خوش خبری آگئی۔ترجمان او جی ڈی سی ایل(O G D C L) کے مطابق ضلع سانگھڑ سے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت دریافت کرلیا گیا۔
ذخائر بوبی مائننگ لیز کے بوبی ڈیپ ون کنویں سے دریافت ہوئے۔ اوجی ڈی سی نےاہم پیشرفت سےحکومت اور شیئر ہولڈرزکوآگاہ کردیا۔
بیان کے مطابق کنویں سے یومیہ 2 ہزار بیرل تیل حاصل ہوگا۔ کنویں سے گیس کی ابتدائی پیداوارکا تخمینہ 11 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ ہے۔
مزید پڑھیں:برطانوی رائل نیوی کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا
ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ سمبڑ فارمیشن میں کنویں کو3ہزار305 میٹرتک کھودا گیا، ماہرین کے مطابق حاصل ہونے والی تیل کی یومیہ مقدار قابل ذکر ہے۔ دریافت سےملک میں تیل وگیس کی طلب ورسد کافرق کم ہوگا۔












بدھ 3 جون 2026 