40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈز(Prize bonds) کی قرعہ اندازی 10 جون کو منعقد ہوگی، جبکہ انعامی رقم کے دعوے کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
پاکستان میں بڑی تعداد میں سرمایہ کار اپنے سرمائے کو محفوظ رکھنے کے لیے پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، جو مختلف مالیتوں میں دستیاب ہیں۔ ان میں 100 روپے سے لے کر 40 ہزار روپے تک کے بانڈز شامل ہیں۔ یہ بانڈز اسٹیٹ بینک کے تحت جاری کیے جاتے ہیں۔
سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (CDNS) نے روایتی نیشنل پرائز بانڈ اسکیم کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ پریمیم پرائز بانڈز کا نظام بھی متعارف کرایا ہے، جو 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت میں دستیاب ہیں۔
40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کے انعامی شیڈول کے مطابق پہلا انعام 8 کروڑ روپے، دوسرا انعام 3 کروڑ روپے (تین انعامات) اور تیسرا انعام 5 لاکھ روپے مقرر ہے
مزیدپڑھیں:ویرات کوہلی انجری کے باعث سیریز سے باہر
عام پرائز بانڈز کے برعکس پریمیم پرائز بانڈز رجسٹرڈ ہوتے ہیں اور براہ راست خریدار کے نام پر جاری کیے جاتے ہیں۔ ان بانڈز پر سرمایہ کاروں کو چھ ماہ کے وقفے سے منافع بھی دیا جاتا ہے، جبکہ قرعہ اندازی میں انعام جیتنے کی صورت میں اضافی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ پریمیم پرائز بانڈز میں انعامی رقم کے حصول کے لیے کسی قسم کی درخواست یا دعویٰ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جیتنے والے کی رقم خودکار طریقے سے اس بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جاتی ہے جو خریداری کے وقت رجسٹر کیا گیا ہوتا ہے۔












جمعرات 4 جون 2026 