حکومت نے کم عمری سے سائبر سیکیورٹی(under age cyber security) کی تربیت دینے کا فیصلہ کر لیا۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے جونیئر سائبر ڈیفینڈر پروگرام شروع کر دیا۔
خصوصی پروگرام سات سے چودہ سال کے بچوں کیلئے تیار کیا گیا۔ بچوں کو سائبر خطرات سے بچاؤ، ذاتی معلومات کے تحفظ اور آن لائن رسک کی شناخت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق کورس میں محفوظ سوشل میڈیا استعمال اور آن لائن گیمنگ کے اصول بھی شامل ہیں تاکہ بچے ڈیجیٹل دنیا میں ذمہ داری اور احتیاط کے ساتھ سرگرم رہ سکیں۔
مزید پڑھیں:انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ اسٹوریز کیلئےایکس کا نیا فیچر متعارف
پروگرام مکمل کرنے والے شرکاء کو نیشنل سرٹ کی جانب سے باقاعدہ سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے گا۔












جمعرات 4 جون 2026 