بیرونِ ملک تعلیم کے خواہشمند طلبہ کے لیے بڑا انتباہ

Calender Icon جمعہ 5 جون 2026

بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ اور والدین کے لیے ایک اہم انتباہ جاری کیا گیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی یونیورسٹی میں داخلہ لینے سے پہلے متعلقہ پروگرام کے طریقہ تدریس کی مکمل تصدیق کرنا لازمی ہے۔

اس سلسلے میں Higher Education Commission نے اپنی ایڈوائزری میں ہدایت دی ہے کہ طلبہ یہ یقینی بنائیں کہ جس پروگرام میں وہ داخلہ لے رہے ہیں وہ آن کیمپس، آن لائن یا بلینڈڈ لرننگ کی صورت میں متعلقہ ملک کے ریگولیٹری اداروں یا ایکریڈیٹیشن باڈیز سے منظور شدہ ہو۔ اگر کسی پروگرام میں جسمانی حاضری یا مخصوص رہائشی شرط موجود ہو تو اس پر مکمل عمل درآمد بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق غیر ملکی ڈگریوں کی مساوی حیثیت کے لیے ہر درخواست کو انفرادی بنیادوں پر پرکھا جاتا ہے، جس میں یونیورسٹی کی قانونی حیثیت، پروگرام کی منظوری، تدریسی طریقہ کار، دورانیہ اور دیگر شرائط کا تفصیلی جائزہ شامل ہوتا ہے۔

مزیدپڑھیں:ٹرمپ کے امن مؤقف سے عالمی منڈی میں تیل سستا ہو گیا

مزید کہا گیا ہے کہ طلبہ داخلہ لینے سے قبل یونیورسٹی اور پروگرام کی مکمل جانچ پڑتال کریں تاکہ بعد میں ڈگری کی توثیق یا مساوی حیثیت کے دوران کسی قسم کی پیچیدگی کا سامنا نہ ہو۔

کمیشن نے واضح کیا ہے کہ غیر ملکی ڈگریوں کے مساوی کے لیے درخواستیں آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں اور ہر کیس کا فیصلہ مقررہ ضوابط اور میرٹ کے مطابق کیا جاتا ہے۔