صدر مملکت آصف علی زرداری(Asif Ali Zardari) نے سویڈن کی حکومت اور عوام کو ان کے قومی دن پر مبارکباد کا پیغام دیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سویڈن کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو، جو 1949 میں قائم ہوئے تھے، انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو باہمی احترام اور بین الاقوامی امن و تعاون کے لیے مشترکہ عزم کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔
مزیدپڑھیں:بھارتی وکٹ کیپر کے ایس بھرت کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
صدر زرداری نے دوطرفہ روابط کی بتدریج ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا بالخصوص قابلِ تجدید توانائی، ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن، ٹیکسٹائل اور زراعت کے شعبوں میں، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے کی وسیع گنجائش ہے۔ انہوں نے مستقبل میں ان باہمی تعلقات کو مزید مستحکم اور وسیع کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔












ہفتہ 6 جون 2026 