پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللّٰہ (agha rafih)نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات آئینی ذمے داری ہیں اور پی پی شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔
اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں پی پی رہنما نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی کا آغاز کردیا گیا ہے، ہمارے نمائندوں کو فارم45 نہیں دیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:استور 2 میں پولنگ اسٹیشنز کو پہاڑ پر لے جایا گیا، لوگوں کو دشواری ہوئی: شازیہ مری
انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات آئینی ذمے داری ہیں اور پیپلز پارٹی شفافیت پر یقین رکھتی ہے، گلگت بلتستان سے ہمارے رہنماؤں کی شکایت آرہی ہیں کہ وہاں منظم دھاندلی ہو رہی ہے۔












اتوار 7 جون 2026 