تامل اور ہندی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار کمل ہاسن (Kamal Haasan) نے حیدرآباد دکن میں ایک تقریب کے دوران اپنی زندگی کا ایک دلچسپ اور حیران کن تجربہ شیئر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ صرف 20 برس کے تھے جب انہیں ایک فلم کا تصور پہلی بار سنایا گیا تھا، مگر اب وہی فلم ان کی 71 سال کی عمر میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
کمل ہاسن نے دنیا کے معمر ترین فعال فلم ساز 94 سالہ سنگیتھم سری نواسا راؤ کی نئی تیلگو فلم ’سنگ گیتھم‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک غیر معمولی لمحہ ہے۔
ان کے مطابق تقریباً 45 سال قبل ممبئی کے تاج ہوٹل میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران ان کی سنگیتھم سری نواسا راؤ سے ملاقات ہوئی تھی، جہاں انہیں دو فلمی کہانیاں سنائی گئی تھیں۔ ایک کہانی پر فلم بن گئی، جبکہ دوسری مختلف وجوہات کے باعث تاخیر کا شکار رہی۔
مزید پڑھیں؛وجے دیوراکونڈا کا فلم ’جنا نایگن‘ لیک ہونے پر شدید ردعمل، فوری کارروائی کا مطالبہ
کمل ہاسن نے کہا کہ وہ کہانی ان کی جوانی میں سنی گئی تھی اور اب وہی فلم مکمل ہو کر سنیما گھروں کی زینت بن رہی ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ کچھ تخلیقی خیالات وقت کی قید سے آزاد ہوتے ہیں۔
یہ فلم پہلے کمل ہاسن کے ساتھ بننی تھی، تاہم بعد میں کاسٹ تبدیل کر دی گئی اور اب اس میں نئے اداکار شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سنگیتھم سری نواسا راؤ 94 برس کی عمر میں اپنی 61 ویں فلم کے ساتھ دنیا کے معمر ترین فعال فلم سازوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔












پیر 8 جون 2026 