ایشین گیمز 2026ء کے لیے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان(Sahibzada Farhan) کو سونپ دی گئی۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، صاحبزادہ فرحان ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ایشین گیمز 2026ء میں مردوں کے ٹی20 انٹرنیشنل مقابلے 24 ستمبر سے جاپان کے شہر آئیچی میں شروع ہوں گے، ایشین گیمز میں کرکٹ کے تمغوں کے مقابلے 3 اکتوبر کو ہوں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ 30 سالہ صاحبزادہ فرحان کے ساتھ عبدالصمد نائب کپتان کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔
مزیدپڑھیں:بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے میچ میں فتح حاصل کرلی
صاحبزادہ فرحان پاکستان کی جانب سے 46 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 1305 رنز بنا چکے ہیں، جن میں 2 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
عاکف جاوید، علی رضا، معاذ صداقت اور سعد مسعود پہلی مرتبہ پاکستان کے لیے ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلنے کے منتظر ہیں۔
ایشین گیمز کے اسکواڈ کے 15 میں سے 14 کھلاڑی 15 جون سے لاہور میں شروع ہونے والے وائٹ بال کیمپ کا بھی حصہ ہوں گے۔
قومی ٹیم کا اسکواڈ
پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان صاحبزادہ فرحان، نائب کپتان عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی اور حسن نواز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، سعد مسعود، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔












بدھ 10 جون 2026 