سولر پینلز کی قیمتوں میں 4 ہزار روپے تک اضافہ

Calender Icon جمعرات 11 جون 2026

بجٹ میں ٹیکس لگنے سے پہلے ہی مارکیٹ میں سولر پینلز(Solar Panels) کی قیمتوں میں 4 ہزار روپے تک کا اضافہ ہو گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سولر پینلز کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے، بجٹ میں حکومت کی جانب سے سولر پینلز پر ٹیکس 10 فیصد بڑھا کر 18 فیصد کیئے جانے کا امکان ہے

، اس حوالے سے جیسے ہی مارکیٹ میں یہ خبر پھیلی تو اضافہ دیکھنے میں آیا، اس وقت مارکیٹ میں 585 ، 645 اور 720 واٹ کے پینلز 26 سے 32 ہزار روپے میں فروخت ہو رہے ہیں ۔انورٹرز کی قیمت میں بھی 20 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیاہے

مزیدپڑھیں:یونس خان نے پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کرنےکیلئے رضامندی ظاہرکردی

ایک کلوواٹ سے تین کلوواٹ کی قیمت 5 سے 10 ہزار روپے بڑھ گئی، لیتھیئم بیٹریز کی ڈیمانڈ بڑھتے ہی قیمت بھی 20 ہزار روپے تک بڑھ گئی ، سولر پینلز کی درآمد پر 10 فیصد ٹیکس عائد ہے۔