صومالین ریفری کا امریکا سے جبری واپسی پر شاندار استقبال

Calender Icon جمعرات 11 جون 2026

صومالیہ کے ریفری کا امریکا سے جبری وطن واپسی پر ہیرو(Hero) جیسا استقبال کیا گیا۔

عمر عبدالقادر ارتان(Omar Abdulkadir Artan) گزشتہ برس کنفیڈریشن آف افریقن فٹبال کی جانب سے سال کے بہترین مرد ریفری قرار پائے تھے۔

امریکا پہنچنے پر عمر عبدالقادر ارتان کو میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے واپس بھیجا گیا، انہیں فیفا ورلڈ کپ میں بطور ریفری شرکت کرنا تھی۔

مزیدپڑھیں:پشاور: کالجز اور جامعات کےلیے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

امریکی امیگریشن حکام نے ان کی واپسی کی کوئی باضابطہ وجہ نہیں بتائی تاہم صومالیہ ان ممالک میں شامل ہے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔