پینٹاگون میں خطرناک مواد موجودگی کی اطلاع، عمارت کی کئی منزلیں بند کردی گئیں

Calender Icon جمعرات 11 جون 2026

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون(pentagon) میں خطرناک مواد کی ممکنہ موجودگی کی اطلاع کے بعد عمارت کے بعض حصوں میں ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پینٹاگون کی متعدد منزلیں اور راہداریاں عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں، احتیاطی تدابیر کے طور پر کئی منزلوں سے اہلکاروں اور دیگر افراد کو نکال لیا گیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز اور ہنگامی امدادی ٹیمیں مشتبہ خطرناک مواد کی نوعیت اور اس سے وابستہ خطرات کا جائزہ لے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:آبدوز پی این ایس/ایم ہنگور کی پاکستان آمد، صدر کی پاک بحریہ کو مبارکباد

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حکام ابھی تک حتمی طور پر یہ نہیں بتا رہے کہ مشتبہ مواد کیا تھا یا اس سے کسی قسم کا نقصان پہنچا ہے یا نہیں۔