مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادااور تدفین (tadfeen) کردی گئی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔
نمازِجنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات عطا تارڑ اور اعلیٰ سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں شہداء کے اہل خانہ اور عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، اس سے پہلے دو مسیحی جوانوں کی آخری رسومات راولپنڈی کے کرسٹ چرچ میں ادا کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آخری رسومات میں سیاسی و عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہداء کی فرض شناسی، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن کے دفاع کا عزم آنے والی نسلوں کیلئے مشعلِ راہ ہے۔
مسلح افواج کی قربانیاں ملک کے امن، سلامتی اور خود مختاری کیلئے ناقابلِ فراموش ہیں۔ ریاست شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں:ورلڈ کپ چیمپئن ارجنٹینا نے فیفا رینکنگ میں دوربارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔












جمعرات 11 جون 2026 