اسلام آباد(صغیر چوہدری ) بانی پی ٹی آئی کو آنکھوں کے معائنے(Eyes cheakup) کے لئے اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سخت سیکیورٹی حصار میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر انکی آنکھوں کا معائنے کررہے ہیں
جبکہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے انکا بلڈ پریشر اور شوگر ٹیسٹ سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ بھی کئے ہیں ذرائع کے مطابق فالواپ چیک کے بعد آج ہی بانی پی ٹی آئی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:ایران امریکہ معاہدہ ہوگیا، ٹرمپ کا ایران پر حملے روکنے کا اعلان
واضح رہے کہ سپریم نے جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کرنے کا حکم دیا تھا ۔












جمعرات 11 جون 2026 