ایران کے شہر سیرک اور بندر عباس میں دھماکے، ایک شخص زخمی

Calender Icon جمعہ 12 جون 2026

ایران(Iran) کے شہر سیرک اور بندر عباس (Bandar Abbas)میں دھماکے ہوئے ہیں جن میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق سیرک میں ماہی گیر کشتی پر حملہ کیا گیا ہے جس میں ایک شخص زخمی ہو گیا، ماہی گیر ایرانی سمندر میں مچھلیاں پکڑ رہا تھا۔

حملے میں کشتی ڈوب گئی تاہم ساتھ موجود دوسری کشتی نے ماہی گیر کو ریسکیو کرلیا، ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملہ کہاں سے کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:خارگ جزیرے پر قبضے کی امریکی کوشش سے پورے خطے کی سلامتی متاثر ہونے کا خدشہ

ایرانی شہر بندر عباس کے قریب بھی 2 دھماکے ہوئے ہیں تاہم ان دھماکوں کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی، دوسری طرف ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک آئل ٹینکر کو روک دیا ہے۔