امریکہ کی جانب سے ایران کے خارگ جزیرے(Kharg Island) پر قبضے کی کوشش پر پورے خلیجی خطے کی سلامتی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔
گلف انٹرنیشنل فورم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر دانیہ ظفر کے مطابق اگر امریکی انتظامیہ واقعی خارگ جزیرے پر قبضے کی پالیسی اپناتی ہے تو یہ پورے خطے کیلئے بہت بڑا مسئلہ بن جائے گا، اس سے ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر براہ راست حملے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔
مزیدپڑھیں:فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں ہی انوکھا ریکارڈ بن گیا
انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ ساتھ خطے میں موجود امریکی اتحادیوں کو نشانہ بنا سکتا ہے، خارگ جزیرہ ایران کا انتہائی اہم توانائی مرکز ہے جو ملک کی تیل برآمدات کا بڑا حصہ سنبھالتا ہے۔












جمعہ 12 جون 2026 