بلاول برازیل فٹبال ٹیم کے فین نکلے، شائقین کو میچز دیکھنے کیلئے لیاری انٹرنیشنل اسٹیڈیم بلوالیا

Calender Icon جمعہ 12 جون 2026

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری(Bilawal Bhutto Zardari) برازیل فٹبال ٹیم کے فین نکلے۔

بلاول بھٹو نے ایکس پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے برازیل کی یلو جرسی پہن کر فٹبال ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کے لیے شائقین فٹبال کو لیاری انٹرنیشنل اسٹیڈیم بلوالیا۔

بلال بھٹو نے ویڈیو بیان کہا کہ فٹبال ورلڈکپ کا آغاز ہورہا ہے، پیپلزپارٹی نے کراچی کے عوام کے لیے ایک تحفہ دیا ہے ، ہم نے لیاری کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین لگائی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:تہران نے ٹرمپ کے مذاکراتی دعوؤں کو مسترد کر دیا

بلاول نے کہا کہ میں سب کو دعوت دیتا ہوں، آپ لیاری اسٹیڈیم آئیں، بڑی اسکرین پر میچ انجوائے کریں۔


بلال کے مطابق لیاری اسٹیڈیم میں نصب اسکرین پر فٹبال ورلڈکپ کے تمام میچز دکھائے جائیں گے۔