پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

Calender Icon جمعہ 12 جون 2026

محرم الحرام(Muharram) 1448 ہجری کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 15 جون کو صبح 7 بج کر54 منٹ پرہوگی لہذا 15 جون کو ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

مزیدپڑھیں:ایزی پیسہ کی سروس متاثر، ہزاروں صارفین اکاؤنٹس تک رسائی سے محروم

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 جون یعنی 29 ذوالحج کی شام چاند نظر نہیں آئیگا، 15 جون کو ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم صاف یا ہلکے بادل رہنے کی امید ہے۔