صدر مملکت نے پی آئی اے کنورژن ریپیل بل 2026ء کی منظوری دیدی

Calender Icon جمعہ 12 جون 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری(Asif Ali Zardari) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل) بل 2026 کی منظوری دے دی ہے

اس منظوری کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کمپنی لمیٹڈ (PIACL) کی نجکاری کے عمل کی تکمیل کے لیے درکار قانونی تقاضے پورے ہو گئے ہیں۔

ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے بل پر دستخط کر دیے ہیں۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کے لیے ضروری قانونی مراحل مکمل کرنے کی غرض سے یہ بل پارلیمنٹ سے منظور کرایا گیا تھا۔

مزیدپڑھیں:سعودی عرب میں پاکستانی پروفیشنلز دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، سفیر پاکستان

ریکارڈ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل) بل 2026 سینیٹ نے 10 جون 2026 کو منظور کیا تھا، جبکہ قومی اسمبلی نے 11 جون 2026 کو اس کی منظوری دی تھی۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد بل باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کر گیا ہے اور اس کے نتیجے میں پی آئی اے سی ایل کی نجکاری کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے قانونی تقاضے مکمل ہو گئے ہیں۔