معروف بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی(Virat Kohli) کا انڈین پریمیئر لیگ 2026ء میں فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلورو کی مسلسل دوسری جیت کے بعد اپنایا گیا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
بھارتی ہیئر اسٹائلسٹ راشد سلمانی نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کوہلی کے نئے ’پیسٹل ہیئر کلر‘ کی جھلک دکھائی اور لکھا کہ ’کنگ کوہلی، اب پیسٹل رنگ میں۔‘
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ویرات کوہلی ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث افغانستان کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، بھارتی سلیکٹرز نے ان کی جگہ یشسوی جیسوال کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
مزیدپڑھیں:آزاد کشمیر میں شرپسندوں کی فائرنگ سے متعدد سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی
افغانستان اور بھارت کے درمیان 3 ون ڈے میچز 13، 17 اور 20 جون کو دھرم شالہ، لکھنؤ اور چنئی میں کھیلے جائیں گے۔
کوہلی کو یہ انجری احمد آباد میں رائل چیلنجرز بنگلورو اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان آئی پی ایل کے فائنل میچ کے دوران ہوئی تھی تاہم انہوں نے 75 رنز بنا کر ٹیم کو مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔












جمعہ 12 جون 2026 