اسلام آباد، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری(tallal chahdury) نے کہا کہ ان حالات میں اس سے بہتر بجٹ نہیں دیا جا سکتا تھا، ہم نے بجٹ پیش کرنے سے قبل کے پی حکومت کو اعتماد میں لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں تو اپوزیشن بھی اچھی نہیں ملی، بغیر پڑھے بجٹ پر تنقید کر رہے تھے، بجٹ میں پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کی ان پٹ شامل ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے مزید کہا کہ بجٹ پر پوری جماعت قیدی والا برتاؤ نہ کرے، ہم نے بجٹ پیش کرنے سے قبل کے پی حکومت کو اعتماد میں لیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کاغذ پھاڑنے نعرے لگانے سے عام آدمی کو ریلیف نہیں ملتا، وزیر اعلیٰ کا بجٹ اجلاس کے لیے آنا اور احتجاج کے لیے آنا اور بات ہے۔
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ کی حیثیت سے ملاقات کے لیے آتے ہیں تو پروٹوکول ملتا ہے، پی ٹی آئی رہنما مجبور ہیں کہ انہیں روز ویڈیو بنانا پڑتی ہے۔
مزید پڑھیں:پیٹرول 4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کمی کا اعلان
نہوں نے کہا کہ ایک کاغذ لہراتا ہے، دوسرا ویڈیو بناتا ہے اور غمزدہ میوزک لگاتے ہیں۔
وزیر مملکت نے چیئرمین پیپلز پارٹی سے متعلق کہا کہ بلاول بھٹو کی کوئی ناراضی نہیں تھی بجٹ سے قبل ان بورڈ لیا گیا تھا۔












ہفتہ 13 جون 2026 