فنانس بل، سوشل میڈیا آمدن پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا اعلان

Calender Icon ہفتہ 13 جون 2026

فنانس بل میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل آمدن پر ودہولڈنگ ٹیکس(withholding tax) لگانے کا اعلان کردیا گیا۔

فنانس بل میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل آمدن پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگے گا، متعلقہ شخص کے اکاؤنٹ میں وصولی کے وقت ٹیکس کٹوتی ہو گی۔

فنانس بل میں مزید کہا گیا کہ پلیٹ فارمز سے اکاونٹ میں رقم وصولی کے وقت 5 فیصد ٹیکس کٹوتی ہو گی، فعال ٹیکس دہندگان میں شامل رہائشی شخص کی آمدن سے 5 فیصد کٹوتی ہوگی۔

بل میں یہ بھی کہا گیا کہ غیر رہائشی شخص کے اکاؤنٹ سے بھی 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کٹے گا،جس غیر ریائشی کا پاکستان میں مستقل قیام نہیں اس پر فائنل ٹیکس کاٹا جائے گا۔

مزید پڑھیں:بجٹ 2026-27، سولر پینلز پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا، ایف بی آر

فنانس بل کے مطابق سوشل میڈیا انفلونسر سے مراد وہ شخص یا ادارہ جس کو اس پلیٹ فارم سے آمدن ہو، ادائیگی کسی اندرون ملک ترسیل زر، منتقلی یا کریڈٹ ہو گی، ٹیکس کسی رہائشی شخص کے لیے کم سے کم ہو گا۔