شارجہ پولیس نے غیر ملکی خاتون کو مبینہ گھریلو تشدد سے بچالیا

Calender Icon اتوار 14 جون 2026

شارجہ پولیس(Sharjah Police) نے غیر ملکی خاتون کو مبینہ گھریلو تشدد سے بچالیا۔

اماراتی پولیس کے مطابق خاتون نے ایمرجنسی ہیلپ لائن پر مدد کی بجائے ‘پیزا آرڈر’ کرنے کی درخواست کی، خاتون کھل کر بات نہیں کر سکتی تھیں، ڈیوٹی افسر نے معاملےکی سنگینی کو سمجھ لیا۔

مزیدپڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کو بیرونی فنڈنگ حاصل ہے،کمیٹی نے اراکین کے حلف نامے سے پاکستان سے الحاق کے خاتمے کا مطالبہ کیا: رانا ثنا

پولیس نے بتایاکہ افسر نے پیزا آرڈر لینےکے انداز میں گفتگو جاری رکھی اور خفیہ طور پرضروری معلومات حاصل کیں۔

پولیس کے مطابق لوکیشن ٹریس ہونے پرپولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور خاتون کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔