العربیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان آج آن لائن میٹنگ میں امن معاہدے(Peace Accord) پر دستخط ہوں گے۔
العربیہ کے مطابق اس اہم آن لائن ملاقات میں پاکستان اور قطر بھی شریک ہوں گے، مفاہمتی یادداشت پر دستخط اسی آن لائن اجلاس کے دوران کیے جائیں گے۔
العربیہ کے مطابق ملاقات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف شریک ہونگے۔
العربیہ نے بتایا کہ کہ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول کر آمدورفت پرعائد فیس ختم کر دی جائے گی، معاہدے پر دستخط کے بعد ایرانی بندرگاہوں پر عائد پابندیاں بھی ختم ہو جائیں گی۔
مزید پڑھیں:معیشت کمزور تو دفاع کمزور، قرضوں و ٹیکسوں پر ملک نہیں چل سکتا، شاہد خاقان
واضح رہے اس سے قبل ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب نے صدر ٹرمپ کے معاہدے پر دستخط کے دعوے کومسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی مذاکرات کار واضح کر چکے ہیں کہ اتوار کے روز کسی قسم کے معاہدے پر دستخط کا امکان موجود نہیں۔












اتوار 14 جون 2026 