اسلام آباد( اصغر چوہدری ) قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر گرماگرم بحث،حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے ۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ (Atta Tarar)نے کہا کہ شہباز شریف نے ریاست کیلئے سیاست کو قربان کیا۔
ملک کے ڈیفالٹ ہونے کی باتیں کرنے والے آج جواب دیں۔اسد قیصر نے بجٹ کو آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیکر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 90 ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ملک چھوڑ دیا۔
بے روزگاری بڑھی ہے۔بجٹ میں کون سا ریلیف دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران حکومت اور اپوزیشن کی ایک دوسرے پر خوب آڑے ہاتھوں لیا ۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا، پچاس ہزار روپے تنخواہ لینے والوں پر کوئی ٹیکس نہیں جبکہ ایک لاکھ تک آمدن والوں پر صرف ایک فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
ملک کے ڈیفالٹ ہونے کی باتیں کرنے والے آج جواب دیں، مہنگائی اڑتیس فیصد پر برقرار رہتی تو حالات مزید خراب ہو سکتے تھے ۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے حکومتی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ مکمل طور پر آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔
حکومت مہنگائی، قرضوں اور پٹرول قیمتوں پر اپنے اعداد و شمار سامنے لائے۔ اسد قیصر نے الزام لگایا کہ خیبرپختونخوا کے فنڈز روکے گئے، افغانستان بارڈر بند ہونے سے معیشت متاثر ہوئی جبکہ سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسد قیصر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان میں غلط بیانی نہیں ہوئی چاہیے اسد قیصر سپیکر تھے تو ہمارے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں ہوتے ہیں۔
ہمیں یاد ہے یہاں ایک کرنل صاحب بیٹھے ہوئے تھے یہ لوگ اپنی مرضی سے ایجنڈا نہیں بنا سکتے تھے پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے بھی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔
مزید پڑھیں:اسرائیل نے بیروت پر میزائل داغ دئیے، 3 افراد شہید، متعدد زخمی
بانی پی ٹی آئی کے خلاف سازش کی گئی، اپوزیشن ارکان کو سزائیں دی جا رہی ہیں اور سیاسی کارکنوں کو جیلوں میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پارلیمنٹ اپنی سپیس واپس لے اور ملک کو آگے بڑھایا جائے۔












اتوار 14 جون 2026 