اسرائیل نے بیروت پر میزائل داغ دئیے، 3 افراد شہید، متعدد زخمی

Calender Icon اتوار 14 جون 2026

مفاہمی یادداشت پر دستخط سے پہلے اسرائیل(Israel attacks barut) نے بات چیت کا عمل سبوتاژ کرنے کےلیے بیروت پر میزائل داغ دیے۔ حملے میں 3 لبنانی شہید 6 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر ایجنسی کے مطابق حملے میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے حملوں میں حزب اللہ کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم اور وزیرِ دفاع کی بیروت پر حملوں کی تصدیق کی۔ اسرائیل نے چند روز پہلے صدر ٹرمپ کو یقین دہانی کرائی تھی وہ بیروت پر حملے نہیں کرے گا۔

اس سے قبل لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں نے جنوبی لبنان میں صور، نبطیہ کے قریب واقع جزین کے علاقے ریحان اور سجود سمیت متعدد دیہات کو نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق ریحان میں ایک حملے میں وہاں کے میئر علی بادی کی موت واقع ہو گئی ہے۔

اسرائیل گذشتہ ماہ دریائے زہرانی کے جنوب کے تمام علاقوں کو ’جنگی زون‘ قرار دے چکا ہے اور اس کے بعد سے وہاں شدید حملے جاری ہیں۔

ایرنی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا اپنے وعدوں پر عملدر آمد کا ارادہ نہیں رکھتا یا پھر ان کے پاس صلاحیت نہیں ہے۔ بیروت پر صیہونی حملے نے ایک بار پھر امریکا کی نااہلی ثابت کردی۔

باقر قالیباف نے کہا کہ صیہونی ریاست کو سبز باغ دکھا کر آپ کوئی رعایت حاصل نہیں کرسکتے۔ بیڈ کاپ گڈ کاپ کا کھیل اب بہت پرانا ہوچکا۔ وعدوں پر عملدرآمد کا ارادہ اور صلاحیت نہ ہو تو بات چیت کو جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔

مزید پرھیں:ویمنز T20 ورلڈکپ:بھارت کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو ایران کے ساتھ معاہدہ ہونے اور آبنائے ہرمز کے کھول دیے جانے کا اعلان کر چکے ہیں۔