پیوٹن، ٹرمپ 1 گھنٹہ طویل ٹیلیفونک رابطہ، اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال

Calender Icon اتوار 14 جون 2026

روسی صدر ولادیمر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک(Telephonic) رابطہ ہوا ہے، دونوں ممالک کے صدور نے تقریباً ایک گھنٹے طویل گفتگو کی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس گفتگو کے دوران ایران جنگ، یوکرین جنگ اور دوطرفہ تعلقات سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق صدر پیوٹن نے صدر ٹرمپ کو ان کی 80ویں سالگرہ پر مبارکباد دی جبکہ ٹرمپ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن آج مبارکباد دینے والے پہلے غیر ملکی رہنما تھے۔

گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایک معاہدے کا اعلان جلد متوقع ہے۔

روسی ذرائع کے مطابق پیوٹن نے ایران اور امریکا کے درمیان تنازع کے سفارتی حل کی جانب پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ بھی رابطے کا اہم موضوع رہی۔

کریملن کے مطابق ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وہ اس سلسلے میں یوکرین اور یورپی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کےلیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:بلوچستان بھر میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت  3.4 ریکارڈ

بتایا جارہا ہے کہ یہ ایک ماہ کے دوران دونوں رہنماؤں کا تیسری مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور یوکرین جنگ مسلسل زیر بحث رہے ہیں۔